تحریک عدم اعتماد کیلئے حکومت کی جانب سےقومی اسمبلی کے اجلاس کی حتمی تاریخ سامنے آ گئی

14  مارچ‬‮  2022

وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر کاروائی کیلئے حکومت نے حتمی تاریخ کا تعین کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق آج وزیراعظم کی زیرصدارت پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں تحریک عدم اعتماد کا مقابلہ کرنے کے ساتھ اس کیلئے قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کی تاریخ پر مشاورت مکمل کرلی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی کا اجلاس 21 مارچ کو بلائے جانے کا امکان ہے، جبکہ تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ اجلاس میں بحث کے بعد  29 مارچ کو کروائی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق تحریک کور کمیٹی نے عدم اعتماد کے متعلق تمام فیصلوں کا اختیار وزیراعظم عمران خان کو دے دیا ہے۔

یاد رہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے تحریک عدم اعتماد کی تحریک اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع ہونے کے بعد کہا تھا کہ اس پر کاروائی قانون کے مطابق کی جائے گی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved