حمزہ شہباز کی ترین ہاوس آمد، اہم فیصلے متوقع

14  مارچ‬‮  2022

مسلم لیگ ن کے رہنما اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز  ماڈل ٹاؤن لاہور میں  جہانگیرترین کی رہائش گاہ پہنچ گئے۔

تفصیلا ت کے مطابق جہانگیر ترین کی رہائش گاہ پہنچنے پر  ترین گروپ کے رہنما عون چوہدری اور دیگر ارکان نے حمزہ شہباز کا استقبال کیا، ن لیگ کے سلمان رفیق،عطا تاڑر، اویس لغاری اورعمران گورایہ بھی ان کے ہمراہ ہیں۔

خیال رہے کہ لاہور میں جہانگیر ترین کی رہائش گاہ پرترین گروپ کا مشاورتی اجلاس بلایاگیا  تھا جس میں  ترن گروپ کے تقریباً 8 افراد موجود تھے۔

ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین نے گروپ کےا رکان سے سے ٹیلیفونک رابطہ اور خطاب کیا،گروپ ارکان کی جانب سے جہانگیر ترین کو مختلف جماعتوں سے رابطوں میں پیش رفت پر بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال سمیت مستقبل کے لائحہ عمل پربھی گفتگو کی گئی ۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved