وزیر اعظم عمران اتحادیوں سے ملاقات کیلئے پارلیمنٹ لاجز پہنچ گئے۔
تفصیلات کے مطابق شاہ محود قریشی اور اسد عمر بھی وزیر اعظم کے ہمراہ پہنچے ہیں، پارلیمنٹ کے لاجز میں وزیراعظم نے بی اے پی کے پارلیمانی لیڈر خالد مگسی سے ملاقات کی ہے۔
ملاقات میں وزیر اعظم تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر بی اے پی کی قیادت سے تعاون کی درخواست کی۔
اس کے علاوہ پارلیمنٹ لاجز میں وزیراعظم عمران خان نے جی ڈی اے کے وفد سے بھی ملاقات کی۔ ملاقات میں فہمیدہ مرزا اور ذوالفقار مرزا شریک تھے۔