اسرائیل کے شام کے دارالحکومت پر میزائل حملے، عسکری تنصیبات اور اسلحہ ڈپو کو بھاری نقصان

30  اکتوبر‬‮  2021

شام کی حکومت کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق اسرائیل کے میزائل حملوں میں دمشق کے علاقوں کو نشانہ بنایا گیا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق شام نے 2 فوجیوں کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔

شام کے میڈیا اداروں کی رپورٹس کے مطابق شام کی ائیر فورس نے بھی اسرائیل کے میزائل حملوں کا بھرپور جواب دیا ہے تاہم شام کے 2 فوجی زخمی ہوئے ہیں۔

عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق شام کے طیاروں اور ائیر ڈیفنس سسٹم نے اسرائیل کی جانب سے داغے گئے میزائلوں کو گرایا، لیکن حملوں کو پوری طرح ناکام نہیں کیا جا سکا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی حملے غیر متوقع طور پر دوپہر کے وقت کئے گئے۔

اسرائیل کی جانب سے جن علاقوں کو نشانہ بنایا گیا ہے وہاں لبنان کے گروپ حزب اللہ کے اسلحےکےڈپو ہیں اور وہاں شامی فوج کی تنصیبات اور ایرانی حمایت یافتہ ملیشیا بھی موجود ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شام کی عسکری تنصیبات اور حزب اللہ کے اسلحہ ڈپو کو بھاری نقصان ہوا ہے جس کی تفصیلات شیئر نہیں کی جا رہیں۔

یاد رہے کہ 25 اکتوبر 2021ء کو بھی اسرائیلی طیاروں نے شام کے صوبے القنیطرہ میں البعث شہر اور الکروم گاؤں کے اطراف میں  دو میزائل داغے تھےجس کے نتیجے میں بھاری نقصان ہوا۔ حملے میں بشارالاسد کی فوج اور اس کے حلیفوں کے دو عسکری مراکز تباہ کر دئیے گئے تھے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved