مودی کا طیارہ پاکستان کی فضائی حدود سے گزر کر اٹلی پہنچ گیا، واپس بھی اسی روٹ سے آئے گا

30  اکتوبر‬‮  2021

ترجمان پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ متعلقہ افسران  نے بھارتی وزیر اعظم کے طیارے کو فضائی حدود سے گزرنے کے اجازت دی ہے جو پیشگی طلب کی گئی تھی۔ بھارتی حکام نے وزیراعظم نریندر مودی کے دورہ اٹلی کیلئے جانے اور آنے کیلئے اجازت طلب کی تھی۔

ترجمان سی اے اے کے مطابق بھارتی وزیراعظم کا جہازبہاولپور کی فضائی حدود سے پاکستان کی فضائی حدودمیں داخل ہوا،  جو تربت اور پنجگورسےگزر کر پاکستان کی فضائی حدودسے باہر نکل گیا۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ  اٹلی کے دورے کے بعد بھارتی وزیر اعظم کا طیارہ پاکستانی فضائی حدود کا استعمال ہی کرے گا۔

یاد رہے کہ 2 روز قبل بھی بھارت کے مسافر طیارے نے شارجہ جانے کیلئے پاکستان کی فضائی حدود کا استعمال کیا تھا۔ ترجمان سی اے اے کے مطابق بھارتی ائیر بس 320 نے بھی پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرنے کیلئےمتعلقہ حکام سے پیشگی اجازت طلب کی تھی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved