ایک روز میں 81 افراد کا سر قلم، ایران نے سعودی عرب کیساتھ مذاکرات ملتوی کر دئیے

15  مارچ‬‮  2022

سعودی عرب میں حوثی باغیوں کے سہولت کاروں سمیت 81 افراد کو ایک ہی روز سزائے موت دینے کے فوری بعد ایران نے سعودی عرب  براہ راست مذاکرات کے پانچویں دور کو ملتوی کردیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے  کی رپورٹ کے مطابق ایران نے سعودی عرب کے ساتھ  19 مارچ سے شروع ہونے والے براہ راست مذاکرات کے پانچویں دور کو پیشگی وجہ بتائے بغیر ملتوی کردیا ہے، اور دوبارہ مذاکرات کیلئے نئی تاریخ کا اعلان بھی نہیں کیا گیا۔

ایران کی جانب سے مذاکرات ملتوی کرنے کی تاحال کوئی وجہ تونہیں بتائی گئی، تاہم ایران کا یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا ہے جب سعودی عرب میں 81 افراد کو ایک ہی دن میں عدالتی حکم  پر سزائے موت دی گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب میں جن 81 ملزمان کے سر قلم کئے گئے، ان میں سے 43 افراد اہل تشیع تھے اور ان پر سعودی تنصیبات پر حملے کرنے والے حوثی باغیوں کی سہولت کاری کا الزام تھا۔ میڈیا رپورٹس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ یہ افراد اہل تشیع کے اکثریتی علاقے قطیف کے رہائشی تھے، جہاں سے سعودی حکومت کے خلاف متعدد بار مہم چلائی گئی ہے۔

یاد رہے کہ 2016ء میں شیعہ عالم کا سر قلم کرنے پر ایران میں سعودی عرب کے سفارت خانے پر حملہ کیا گیا تھا، جس کے بعد سعودی عرب نے ایران کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرلئے تھے، جن کی بحالی کیلئے مذاکرات جاری ہیں۔

ایران کے براہ راست مذاکرات کے پانچویں دور کو ملتوی کرنے پر سعودی حکومت کاکوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved