سمندر پار پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافہ

15  مارچ‬‮  2022

سمندر پار پاکستانیوں کی ترسیلات میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے، جس میں مزید اضافے کی توقع ہے۔

اسلام آباد – (اے پی پی): اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے کہا ہے کہ سمندر پار مقیم پاکستانیوں نے جون 2020ء سے لے کر اب تک ہر ماہ 2 ارب ڈالر سے زیادہ کی ترسیلات زر کی ہیں، ترسیلات زر کی وصولیوں کا موجودہ حجم برقرار رہے تو جاری مالی سال کے اختتام تک ترسیلات زر کی وصولیاں بڑھ کر 29 تا 30 ارب ڈالر رہنے کی توقع ہے۔ بینک کے اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال میں جولائی تا فروری 22-2021ء بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زر کا حجم بڑھ کر20.1 ارب ڈالر ہو چکا ہے۔

اس دوران سعودی عرب میں مقیم پاکستانی تارکین کی جانب سے سب سے زیادہ یعنی 5.1 ارب ڈالروطن عزیز بھجوائے گئے، متحدہ عرب امارات دوسرے نمبر پر رہا ہے جہاں سے پاکستانیوں نے 3.8 ارب ڈالر کی ترسیلات کیں۔ مزید برآں برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے 2.8 ارب ڈالر جبکہ دیگر خلیجی ممالک سے 2.3 ارب ڈالر کی ترسیلات وصول ہوئیں۔

رپورٹ کے مطابق امریکہ میں رہائش پذیر پاکستانی برادری نے جاری مالی سال کے ابتدائی 8 ماہ میں 1.9 ارب ڈالر اور دیگر ممالک سے 4.2 ارب ڈالر کی ترسیلات زر کیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved