دشمن قوتوں کا غلط پراپیگنڈا قومی یکجہتی کیلئے خطرہ ہے، آرمی چیف

15  مارچ‬‮  2022

چیف آف آرمی سٹا ف نے لاہور میں آرٹلری کور میں ایس ایچ 15 گنز کی تقریب میں شمولیت  کی اورنئے ہتھیاروں کی شمولیت پر اطمینان کا اظہار کیا ۔

  پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف نے آرٹلری کور میں  جدید گنز میں اضافہ پراطمنان کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ مستقبل میں ان گنزسے رینج، جنگ میں نقل و حرکت اوردرستگی کے ساتھ دشمن کو نشانہ بنانے کی صلاحیت بڑھے گی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے لمز یونیورسٹی کا دورہ بھی کیا ۔جہاں ان کا استقبال لمزکی انتظامیہ اوروائس چانسلرڈاکٹرارشد ملک نے کیا ،آرمی چیف نے لمز کی انتظامیہ کو  مستقبل  کی قیادت کو تیار کرنے پرسراہا اوراساتذہ وطلباء سے تبادلہ خیال کیا ۔

آرمی چیف نے مزیدکہا کہ دشمن قوتوں غلط پروپیگنڈا قومی یکجہتی کیلئے خطرہ ہے، جس کا متحد ہو کرمقابلہ کیا جانا چاہیئے۔

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نےکہا کہ پاکستان متحرک اور باصلاحیت نوجوانوں کی دولت سے مالا مال ہے، انسانی وسائل ،جدت اور ٹیکنالوجی ملکی ترقی کیلئے انتہائی اہم ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved