سندھ کے وزیر اطلاعات و محنت سعید غنی نے کہا ہے کہ حکومتی وزراء اپوزیشن کو دھمکیاں دے رہے ہیں۔
سینئررہنما پیپلز پارٹی سعید غنی نے پریس کانفرنس میں کہا کہ تحریک عدم اعتماد لانا اپوزیشن کا آئینی حق ہےاورکچھ حکومتی وزرا آئینی عمل میں رکاوٹ پیدا کر رہے ہیں، حکومت کی طرف سے دھمکایا جا رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے سینئررہنماء سعید غنی کا پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ میں سمجھتا ہوں کہ حکومت کیخلاف اپوزیشن جس مقصد کیلئے اکٹھی ہوئی ہے یہ ثواب کا کام ہے، سعید غنی کا کہنا تھا کہ حکومتی اراکین کے بیانیے سے پتا چلتا ہے کہ ان کے پاس 172ممبران کی سپورٹ نہیں ہے ورنہ یہ ایسی باتیں نہ کرتے ،یہ حکومت مزید رہنے سے ملکی معیشت کا تباہ و برباد ہو جائی گی۔
شاہ محمود قریشی کی بیان پران کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کا ایم کیو ایم کیساتھ کون سا ایجنڈا ملتا ہے؟ پرویز الٰہی جو ملک کا سب سے بڑا ڈاکو تھا اس کے ساتھ پی ٹی آئی کا کون سا ایجنڈا مل گیا؟
پیپلزپارٹی رہنما نے تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے کہا کہ پی ٹی آئی کے بہت سے اراکین نے حکومت کیخلاف ساتھ دینے کا عہدکیا ہے۔