وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر نمبر گیمز میں دونوں فریق پراعتماد ہیں اور جوڑ توڑ کی سیاست میں سر گرم ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سابق صدراور چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینزآصف زرداری نے اپنے ارکان اسمبلی کو عدم اعتماد کے روزغیر حاضر ہونے پرکارروائی کا سامنا کرنے سے آگاہ کر دیا ہے۔
سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری نے اپنی پارٹی کے ارکان کو خط میں آگاہ کیا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں نے وزیر اعظم کے خلاف عدم اعتماد قومی اسمبلی میں جمع کرا رکھی ہے، ووٹنگ کے روز تمام ارکان حاضری کو یقینی بنائیں گے ، کوئی رکن اسمبلی غیر حاضر ہوا تو آرٹیکل 63 اے کے تحت اس رکن کیخلاف کارروائی ہوگی ۔
یاد رہے کہ حکومت نے 27 مارچ کے بعد تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کا فیصلہ کیا ہے، تاحال حکومت اور اپوزیشن اپنی نمبر گیم پوری ہونے کا دعویٰ کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ حکومت نے بھی تحریک عدم اعتماد میں وفاداری تبدیل کرنے والے اراکین اسمبلی کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کاروائی کا اعلان کیا ہے۔