سبی میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ، بم دھماکے سے 4 اہلکار شہید، 6 زخمی

15  مارچ‬‮  2022

بلوچستان کے علاقے سبی میں بم دھماکے کے نتیجے میں 4 ایف سی اہلکار شہید اور 6 شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سبی کی تحصیل سانگان میں سیکورٹی فورسز کے قافلے پر دیسی ساختہ بم کا دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 4 ایف سی اہلکار شہید اور 10 زخمی ہوگئے ہیں۔

لیویز کی ابتدائی تفتیش کے مطابق دھماکہ اس وقت ہوا جب ایف سی بلوچستان 150 ونگ کا قافلہ سانگان میں ٹی 6 چیک پوسٹ سے ٹی 5 چیک پوسٹ کی جانب جا رہا تھا، کہ سڑک کنارے نصب آئی ای ڈی بم کی زد میں آ گیا بم ڈسپوزل اسکواڈ کی جانب سے دھماکے کی نوعیت کا تعین بھی کیا جا رہا ہے۔

شہید اور زخمی ہونے والے فرنٹیئر کور کے اہلکاروں کو ایئر ایمبولینس کے ذریعے سی ایم ایچ سبی منتقل کر دیا گیا۔ دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے تمام 6 اہلکاروں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

یاد رہے کہ 8 مارچ کو بھی سبی میں جیل روڈ پر بم دھماکے  کے نتیجےمیں 7 افراد جاں بحق اور 35 زخمی ہوگئے تھے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved