نااہل لیگ امریکہ اور برطانیہ میں کس کمپنی کے نام سے رجسٹرڈ ہے، شہباز گل نے بتا دیا

15  مارچ‬‮  2022

وزیراعظم کے ترجمان و معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا ہے کہ نااہل لیگ امریکہ اور برطانیہ میں لمیٹڈ لائیبلٹی کمپنی کے نام سے رجسٹرڈ ہے۔

اسلام آباد – (اے پی پی): وزیراعظم کے ترجمان و معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان شفافیت کا استعارہ ہیں، نااہل لیگ نے مال مفت دل بے رحم کے مصداق بیرون ملک پاکستانیوں کے فنڈز کھائے۔

منگل کو مریم اورنگزیب کے بیان پراپنے ردعمل میں انہوں نے کہا کہ نااہل لیگ امریکہ اور برطانیہ میں لمیٹڈ لائیبلٹی کمپنی کے نام سے رجسٹرڈ ہے۔ نااہل لیگ نے مال مفت دل بے رحم کے مصداق بیرون ملک پاکستانیوں کے فنڈز کھائے۔ اعلیٰ عدالت سے سرٹیفائیڈ جھوٹے اور جعلساز مکرو فریب پھیلانے میں مصروف ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان شفافیت کا استعارہ ہیں۔ جعلی اکاؤنٹس، فارن فنڈنگ منی لانڈرنگ والے عوام کے سامنے بے نقاب ہو چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ منی لانڈرنگ کے بے تاج بادشاہ دوسروں پر جھوٹے الزام دھر رہے ہیں۔ فارن فنڈنگ کیس میں تحریک انصاف نے تمام شواہد پیش کئے۔ نااہل لیگ نے فارن فنڈنگ کا ریکارڈ پیش نہیں کیا۔ نااہل بتائیں کہ پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی کے نام سے کتنی فارن فنڈنگ حاصل؟

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved