اقوام متحدہ بھارتی میزائل گرنے کے معاملے کی تحقیقات کر وائے،پاکستانی وزیر خارجہ

15  مارچ‬‮  2022

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بھارت 9 مارچ کو پاکستان میں میزائل گرنے کے واقعے کی مشترکہ تحقیقات کرائے۔

تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریس سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ واقعہ بھارت کے غیر ذمے دار رویے کو ظاہر کرتا ہے تاہم سلامتی کونسل اور عالمی برادری سنجیدگی سے نوٹس لے۔

دوسری جانب شاہ محمود قریشی نے جرمن ہم منصب اینالینا بیئربوک سے ٹیلیفونک گفتگو میں کہاکہ بھارت میزائل پاکستان میں گرنے کو غلطی تسلیم کرنا کافی نہیں جبکہ انہوں نے  یوکرین کی صورت حال پر پاکستان کی تشویش سے بھی آگاہ کیا۔

اس کے علاوہ شاہ محمود قریشی  نےایرانی ہم منصب ڈاکٹر حسین امیر عبداللہیان سے بھی گفتگو  کی اورمقبوضہ کشمیر پر بھارتی قبضے کے خلاف اور کشمیری عوام کی مسلسل حمایت پر ایرانی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنون بھارت نے پاکستان میں میزائل داغنے کو فوج کی ’غلطی ‘قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ یہ انتہائی افسوسناک واقعہ ہے۔

بھارتی وزارت دفاع کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ معمول کی دیکھ بھال کے دوران، ایک تکنیکی خرابی کی وجہ سے بدھ کو میزائل حادثاتی طور پر فائر ہوا جو پاکستان کے ایک علاقے میں گرا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved