حکومت کیساتھ مذاکرات ابھی کامیاب نہیں ہوئے، ترجمان کالعدم تنظیم

31  اکتوبر‬‮  2021

کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کا کہنا ہے کہ حکومت کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے قیاس آرائیوں سے سب کو گریز کرنا چاہیے، ابھی معاملات طے نہیں پائے۔

ترجمان ٹی ایل پی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مذاکرات کے حوالے سے جو بھی  میڈیا پرخبریں چل رہی ہیں ان میں کوئی صداقت اورحقیقت نہیں ہے۔کالعدم تنظیم کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مذاکرات کامیاب ہوں گے یا ناکام، کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہو گا،  جب معاملات طے پا گے تو مذاکرات کی کامیابی یا ناکامی کا اعلان قائدین  خود کریں گے۔

ترجمان کالعدم تنظیم کا کہنا ہے کہ مذاکرات کے حوالے سے قیاس آرائیوں سے سب کو گریز کرنا چاہیے، معاملات ابھی چل رہے ہیں، امید کرتے ہیں جو بھی فیصلہ ہوگا وہ اسلام اور پاکستان کے مفاد میں ہو گا۔

خیال رہے کہ ٹی ایل پی سے مذاکرات کے لیے گزشتہ روز وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی سربراہی میں ایک حکومتی کمیٹی تشکیل دی گئی تھی جو علماء سے مذاکرات کرے گی۔

یہ بھی خبر میڈیا پر گردش کر رہی ہے کہ،حکومت اور مظاہرین کے درمیان مذاکرات کے بعد مصالحتی کمیٹی کے مفتی منیب الرحمان پر اعتراض کے باعث پریس کانفرنس ملتوی ہوئی۔ ذرائع مصالحتی کمیٹی نے بتایا کہ 12 رکنی وفد اور مفتی منیب الرحمان میں فقہی امور پر اختلافات ہیں، اور بریلوی مکتبہ فکر کے کچھ علما کو مفتی منیب الرحمان کی شخصیت پر بھی اعتراض ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved