وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد میں ووٹنگ کی نوبت نہیں آئے گی۔
اسلام آباد میں اوورسیز پاکستانیوں کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ 27 مارچ کو ڈی چوک میں 10 لاکھ افراد کا سمندر ہو گا، اس دن دیکھیں گے کہ کس مائی کے لعل میں اتنا کلیجہ ہے کہ وہ 10 لاکھ آدمیوں میں سے گزر کر جائے، عمران خان کے خلاف ووٹ ڈالے اور پھر واپس بھی ہو کر جائے۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ میں نے کہا ذرا کلیجہ ٹیسٹ کریں گے کہ اس کا کیا کلیجہ ہے ۔
اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کی نوبت ہی نہیں آئے گی، اور اس کے بغیر ہی معاملات بہتری کی طرف جائیں گے۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اس وقت حکومت اور اپوزیشن میں سمندر پار مقیم 90 لاکھ پاکستانیوں کو حق رائے دہی دینے کا ہے، اپوزیشن کہتی ہے کہ سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق نہیں ہونا چاہیے، جبکہ ہم کہتے ہیں کہ سمندر پار پاکستانیوں کو ہم سے زیادہ حق حاصل ہے۔ اپوزیشن اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹوں سے خوفزدہ ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ایسے شخص کو لیڈر بنائیں جو آپ کے قد کو اونچا کرے، پوری دنیا میں سب سے زیادہ پاکستانیوں کی عزت بڑھی ہے۔
آج وہ وزیراعظم نہیں جسکی کانپیں ٹانگ جائیں اور جو چٹیں پکڑ کر بیان دے۔ یہ اپوزیشن کہتی ہے کہ 90 لاکھ پاکستانی ووٹ کا حق نہیں رکھتے اور ہم کہتے ہیں کہ وہ ہم سے زیادہ ووٹ کا حق رکھتے ہیں۔ وفاقی وزیر @fawadchaudhry
#OverseasPakistanisForPMIK pic.twitter.com/kF8vvZzhSD— PTI (@PTIofficial) March 15, 2022
اب ہم اپنا پاسپورٹ رکھ کے بتاتے ہیں کہ ہمارا لیڈر عمران خان ہے، لیڈر وہ نہیں جو امریکی صدر کے سامنے پرچی لے کر جائے اور اسکی کانپیں ٹانگ رہی ہوں ، ہم کسی بھی فورم میں اوورسیز پاکستانی کے حق سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، وزیراعظم عمران خان پرپورے پاکستان کواعتماد ہے۔