اپوزیشن کا شکریہ، انہوں نے قوم کو ٹماٹر پیاز کی قیمتیں بھلا دیں، وزیراعظم

15  مارچ‬‮  2022

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن کا شکریہ کہ انہوں نے مہنگائی کے عالم میں قوم کو ٹماٹر پیاز کی قیمتیں بھلا دی ہیں۔

آج اسلام آباد میں اوورسیز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ لوگ کہہ رہے ہیں کہ اگر تھری اسٹوجز نے ملک کو بچانا ہے تو بہتر ہے عمران خان کے ساتھ ڈوب جاؤ۔ آج اپوزیشن جماعتوں کا دل سے شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں، کہ انہوں نے لوگوں کو ٹماٹر اور پیاز کی قیمتیں بھلا دی ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ اب تک ہمیں عالمی سطح پر مہنگائی کے باعث ملک میں بھی مہنگائی  کا سامنا تھا، ہمیں سارا وقت بوجھ پڑا رہتا ہے کہ کس طرح ہم لوگوں کیلئے آسانی پیدا کریں اور کس طرح مہنگائی کم کریں اور میری ٹیم سوچتی ہے کہ کیا حربے استعمال کریں۔ لیکن جب سے لوگوں نے ان تھری اسٹوجز کی شکلیں دیکھی ہیں اور جب عدم اعتماد کیا ہے تو اب لوگ دیکھ رہے ہیں کہ ایک طرف نواز شریف اور شہباز شریف، دوسری طرف آصف زرداری ہے، اگر تھری اسٹوجز نے ملک کو بچانا ہے تو بہتر ہے عمران خان کے ساتھ ڈوب جاؤ۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ میں نے اپنے لوگوں سے کہا کہ انہوں نے میرے اوپر اتنا احسان کیا ہے کہ میں ان کو برا بھلا نہیں کہوں گا، انہوں نے میری ساری  دوبارہ پارٹی کھڑی کردی ہے، مہنگائی کو بھلا دیا ہے، میرے حلقوں سے آوازوں آنی شروع ہوئی ہیں اور 27 تاریخ کو سارے اسلام آباد کا رخ کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کا بہت بہت شکریہ، اس ملک میں یہ اللہ کا خاص کرم ہوا کہ یہ تینوں اکٹھے ہوگئے اور انہوں نے میرے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لانے کا فیصلہ کیا۔ اب یہ کپتان کے جال میں پھنس گئے ہیں، ان کی عدم اعتماد تو ناکام ہوگی ہی 2023ء کے الیکشن سے بھی یہ لوگ گئے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved