پی ڈی ایم کا لانگ مارچ ،مولانافضل الرحمن نےن لیگ کیا اہم تجا ویز دیں؟

15  مارچ‬‮  2022

لانگ مارچ کےحوالے سے مولانافضل الرحمان نے ن لیگ کی قیادت کو اہم تجاویز دے دیں۔

ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے ن لیگ کو مشورہ دیا ہے کہ لانگ مارچ کے حوالے سے ن لیگ کے قافلےکی قیادت مریم نواز کریں، مریم نواز اور حمزہ شہباز شرکاء کی قیادت کرتے ہوئے لاہور سے براستہ جی ٹی روڈ اسلام آباد پہنچیں۔

مولانا کی تجاویز پر لانگ مارچ سے متعلق حتمی فیصلہ اور اعلان ن لیگ کی قیادت کرے گی۔

خیال رہے کہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز ماضی میں پی ڈی ایم کے جلسوں میں ن لیگ کی بھر پور نمائندگی کرتے ہوئے حکومت کو آڑے ہاتھوں لے چکی ہیں،کراچی سے لے کر سوات تک پی ڈی ایم کے جلسوں میں مریم نواز نے ن لیگ کی قیادت کی۔

یاد رہے کہ تحریک انصاف نے 27 مارچ کو ڈی چوک پر جلسہ کرنے کا اعلان کیا ہے جس کے جواب میں ن لیگ نے بھی ڈی چوک پر ہی 27 مارچ کو جلسے کا اعلان کردیا ہے جبکہ مولانا فضل الرحمان نے 23 مارچ سے اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ شروع کرنے کا کہہ دیا ہے۔

گزشتہ روز فیصل جاوید نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کیخلاف اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ 28 مارچ کو ہوگی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved