دلہے اور بارتیوں کو بارات لیجانے سے پہلے ویکسین لگا دی گئی

31  اکتوبر‬‮  2021

 پنجاب حکومت کی جانب سے گھر  گھر  ویکسین لگائے جانے کی مہم شروع کی ہے اور یہ عمل جاری ہے اور اسی مہم کے دوران بغیر ویکسی نیشن کے دلہن کو لے جانے کے لیے تیار دلہا سمیت کئی باراتیوں کو انسداد کورونا ویکسین لگا دی گئی۔ 

جھنگ کے علاقے شاہ جیونہ میں مظہر عباس کی بارات لے جانے کی تیاریاں جاری تھیں کہ اس دوران محکمہ صحت پنجاب کی ٹیم ان کے گھر پہنچ گئی اور  دلہا سمیت تقریب میں شریک دیگر مہمانوں سے ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ طلب کیے۔محکمہ صحت کی ٹیم کو جب پتہ چلا کہ دلہے سمیت کئی باراتیوں نے ویکسین ہی نہیں لگوائی تو انہوں نے دلہا کو بارات لے جانے سے قبل ہی ویکسین لگا دی، شادی میں شریک کئی باراتیو ں کو بھی ویکسین لگائی گئی۔

خیال رہے کہ پنجاب حکومت نے گھر گھر جا کر انسداد کورونا ویکسین لگانے کی مہم شروع کر رکھی ہے۔جس میں پنجاب کے تمام اضلاع میں شہریوں کو ان کی دہلیز پرویکسین لگائی جائےگی۔ مہم وزیراعلی پنجاب کی خصوصی ہدایت پر شروع کی گئی ہے۔ اس حوالے سے وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا تھا کہ پنجاب کے تمام اضلاع میں شہریوں کو ان کی دہلیز پرویکسین لگائی جائےگی ،عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ویکسی نیشن مہم کامیاب بنانے 14ہزارنئے مراکزقائم کیے گئے ہیں، 12ہزارسے زائدٹیمیں ہرمحلے اور گاں میں جاکرویکسی نیشن کریں گی ، اس سلسلے میں منتخب نمائندوں اورسماجی کارکنوں کومہم کامیاب بنانےکی ذمے داری سونپی گئی ہے۔اس حوالے سے ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز  پنجاب ڈاکٹر ہارون جہانگیر کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے میں بتایا گیا تھا کہ کورونا ویکسین مہم گھر گھر شروع کرنے کا مقصد ٹارگٹ کا 100 فیصد حصول ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved