پاک آسٹریلیا کراچی ٹیسٹ اہم مرحلے میں داخل، بھارتی کرکٹرایشون نے بڑی پیشگوئی کر دی ۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن کے اختتام پر پاکستان نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 192 رنز بنائے جبکہ آخری روز جیت کیلئے 314 رنز درکار ہیں،کپتان بابر اعظم 102 رنز اور عبد اللہ شفیق 71 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں،امید کی جارہی کے کھیل کے آخری روز پاکستانی بیٹرز آسٹریلیا کے خلاف مطلوبہ ہدف پورا کرکے سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلیں گے۔
اس حوالے سے بھارتی کرکٹ ٹیم کے دائیں ہاتھ کے اسپنر روی چندرن ایشون نے بھی پاک آسٹریلیا ٹیسٹ کے حوالے سے ایک پیشگوئی کی ہے۔
Babar Azam 👏👏, going to be an exciting finish tomorrow. #PAKvAUS
— Ashwin 🇮🇳 (@ashwinravi99) March 15, 2022
انہوں نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ‘ بابر اعظم کل بہترین انداز میں میچ کو ختم کرنے جارہے ہیں’۔
واضح رہے کہ بابر اعظم کی ٹیسٹ کرکٹ میں چھٹی سنچری ہے ۔
بابر اعظم نے آخری ٹیسٹ سنچری فروری 2020 میں راولپنڈی میں بنگلادیش کے خلاف بنائی تھی۔