گل ودھ گئی ہے مختاریا، شیخ رشید نے ہاتھ کھڑے کر دیے

15  مارچ‬‮  2022

گل ودھ گئی اے مختاریا، شیخ رشید  نے حکومت اور اپوزيشن کے درمیان پُل کا کردار ادا کرنے سے انکار کردیا۔

تفصیلات کے مطابق  ایک سوال کے جواب میں شیخ رشید نے کہا کہ بات اب آگے چلی گئی ہے، مختاریا، گل ودھ گئی ہے۔

کورونا وائرس کی پہلی لہر کے دوران مشہور ہونے والا ندیم افضل چن کا یہ جملہ  آج کل عدم اعتماد کی ملاقاتوں اور سرگوشیوں میں پھر زبان زد عام ہورہا ہے۔

گذشتہ دنوں چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کےموقع پر  پی ٹی آئی سے تحریک انصاف میں آنے والے ندیم افضل چن اور کامران مرتضیٰ کے درمیان اسی دلچسپ مکالمے میں گفتگو ہوئی۔

خیال رہے کہ ندیم افضل چن نے کورونا کے دوران اپنے ساتھی کو گھر میں ہی رہنے کی تلقین کی تھی جو ٹیلی فونک آڈیو ایسی مشہور ہوئی کہ اس پر گیت بنالیا گیا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved