امت مسلمہ کیلئے بڑی خوشخبری ،عمران خان نےاقوام متحدہ میں مسلمانوں کامقدمہ جیت لیا

15  مارچ‬‮  2022

امت مسلمہ کیلئے بڑی خوشخبری لیا ہے ،عمران خان نے  اقوام متحدہ میں مسلمانوں کا مقدمہ جیت لیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کے اجلاس میں اسلامو فوبیا کے خلاف تاریخی قرارداد کی منظوری کو پاکستان کی آواز قرار دیتے ہوئے اس کامیابی پر امت مسلمہ کو مبارک باد پیش کی ہے۔

سماجی رابطے کی سائٹ پر وزیراعظم عمران خان نے اپنے حالیہ بیان میں کہا کہ میں آج امت مسلمہ کو مبارکباد دینا چاہتا ہوں کیونکہ اسلامو فوبیا کی بڑھتی ہوئی لہر کے خلاف ہماری آواز کو عالمی سطح پر سناگیا اوراقوام متحدہ نے او آئی سی کی پیش کردہ اُس تاریخی قرارداد کو منظور کیا جو پاکستان کی طرف سے متعارف کرائی گئی۔

عمران خان نے کہا کہ آج اقوام متحدہ نے بالآخر دنیا کو درپیش سنگین چیلنج کو تسلیم کر لیا ہے، قرارداد میں 15 مارچ کو اسلامو فوبیا سے نمٹنے کا عالمی دن قرار دیا گیا ہے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ اسلامو فوبیا، مذہبی علامات کا احترام، مسلمانوں کے خلاف منظم نفرت انگیز تقاریر اور امتیازی سلوک سنگین چیلنجز ہیں، دنیا کے لیے اگلا چیلنج اس تاریخی قرارداد پر عمل درآمد کو یقینی بنانا ہوگا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved