ن لیگ سے سیاسی اور نظریاتی اختلاف ہیں،تحریک عدم اعتمادپر ق لیگ نے اپنا فیصلہ سنا دیا

15  مارچ‬‮  2022

ن لیگ سے  سیاسی اور نظریاتی اختلاف ہیں،تحریک عدم اعتماد پر ق لیگ کس کا ساتھ دے گی، اپنا فیصلہ سنا دیا۔

تفصیلات کے مطابق ق لیگ نے وزارت اعلیٰ پنجاب کی پیشکش کرنے والوں کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا ہے اور کہا ہے کہ ن لیگ سے سیاسی اور نظریاتی اختلاف ہے،مسلم لیگ ق کے مصدقہ ذرائع کا کہنا ہے کہ جو بھی ہمیں وزارت اعلیٰ پنجاب کی پیشکش کرے گا ہم اس کا ساتھ دینگے۔

ذرائع نے بتایا کہ ق لیگ کی ن لیگ سے بھی بات چیت جاری ہے ن لیگ سے سیاسی اور نظریاتی اختلاف ہے تاہم خواہش ہے کہ معاملات طے ہوں،حکومت کے ساتھ معاملات طے ہوتے ہیں تو یہ بھی اچھی بات ہے لیکن اسمبلیوں کی مدت پوری ہونی چاہیے۔

ق لیگ کا کہنا ہے کہ صرف وزارت اعلیٰ پنجاب ہی نہیں ہمارا موقف موجودہ اسمبلیوں کی مدت پوری کرنا بھی ہے اور معاملات طے کرنے کیلیے اسے ہمارے اس موقف کی حمایت کرنا ہوگی، ق لیگ چاہتی ہے کہ جس سے جو بھی کمٹمنٹ کی جائے اس پر فوری عمل ہونا چاہیے اور اسمبلیوں کو اپنی مدت پوری کرنی چاہیے۔

واضح رہے کہ ق لیگ کے ذرائع کے حوالے سے یہ خبر اس وقت آئی ہے جب ن لیگ کی جانب سے حمزہ شہباز کو اگلا وزیراعلیٰ پنجاب بنائے جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں

حمزہ شہباز کے ترجمان عمران گورایا نے صحافی سے گفتگو کے دوران بتایا تھا کہ اگلے وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز ہونگے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved