بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما ظہور بلیدی نے وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا عندیہ دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق اپنی ٹوئٹ میں ظہور بلیدی کا کہنا تھاکہ پارٹی کے ارکان اسمبلی کی فیصلہ کن اکثریت اس بات پر متفق ہو چکی ہے کہ بلوچستان میں انتظامی اور مالی بریک ڈاؤن ہونے سے پہلے اس برائے فروخت حکومت کو گھر بھیجا جائے۔
بلوچستان عوامی پارٹی کے ممبران اسمبلی کی فیصلہ کن اکثریت اس بات پر متفق ہو چکی ہے کہ بلوچستان میں انتظامی اور مالی بریک ڈاؤن ہونے سے پہلے اس برائے فروخت حکومت کو گھر بھیجا جائے۔ آئینی طور پر عدم اعتماد پیش کرنے پر وقت کی کوئی قدغن نہیں۔ عوام کو جلد خوشخبری دیں گے۔
— Zahoor Buledi (@ZahoorBuledi) March 15, 2022
انہوں نے کہا کہ آئینی طور پر عدم اعتماد پیش کرنے پر وقت کی کوئی قدغن نہیں، عوام کو جلد خوشخبری دیں گے۔
خیال رہے کہ اپوزیشن نے وفاق میں وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرا دی ہے جس پر 27 مارچ کے بعد ووٹنگ کا امکان ہے۔