پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ نے پاکستان پیپلز پارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی کو پی ڈی ایم میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت پی ڈی ایم اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں پیپلزپارٹی اور اے این پی کے رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔
اسلام آباد: پی ڈی ایم کی سٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمن صاحب کے زیر صدارت جاری pic.twitter.com/AosreAfelZ
— Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan (@juipakofficial) March 15, 2022
ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی کو پی ڈی ایم میں واپس شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
بعد ازاں پریس کانفرنس میں پیپلزپارٹی اور اے این پی کی واپسی سے متعلق سوال پر مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ یہ دونوں اپوزیشن کی بڑی جماعتیں ہیں اور ان کی پارلیمنٹ میں بھی نمائندگی موجود ہے، ہمارا مقصد ایک ہے، اس لئے ہم آج سے سب اکٹھے ہیں۔
سربراہ پی ڈی ایم کا کہنا تھا کہ میں کل خود آصف علی زرداری کو لانگ مارچ میں شرکت کی دعوت دینےجاؤں گا، جبکہ میاں افتخار کہہ رہے ہیں کہ میرے آنے کے بعد آپ کی دعوت مکمل ہوچکی ہے، ہم پوری قوت سے آئیں گے۔
یاد رہے کہ گزشتہ برس اپریل میں یوسف رضا گیلانی کو قائد حزب اختلاف منتخب کرانے کے تنازع پر اے این پی اور پیپلز پارٹی پی ڈی ایم سے الگ ہو گئی تھیں۔