روس کا جوابی وار، امریکی صدر اور کینیڈین وزیراعظم پر پابندی کا اعلان

16  مارچ‬‮  2022

روس نے مغربی ممالک کی پابندیوں پر جوابی وار کرتے ہوئے امریکی صدر جوبائیڈن اور کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو سمیت متعدد امریکی شخصیات پر پابندی عائد کر دی ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ماسکو نے کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو اور امریکی صدر جوبائیڈن سمیت متعدد امریکی شخصیات پر پابندی عائد کرتے ہوئے ان کے اثاثے منجمد کر دئیے ہیں۔

روس کی پابندیوں کا شکار ہونے والوں کی فہرست میں امریکی وزیر دفاع لائڈ آسٹن، سی آئی اے کے چیف ولیم برنس اور قومی سلامتی کے میشر جیک سولیون سمیت دیگر شخصیات شامل ہیں۔ امریکی صدر کے بیٹے ہنٹر اور سابق سیکریٹری آف اسٹیٹ ہیلری کلنٹن بھی روس نے پابندیاں عائد کی ہیں۔

روس کی وزارت خارجہ سے جاری بیان میں خبردار کیا گیا ہے کہ اگر مغربی ممالک نے ماسکو پر مزید پابندیاں عائد کیں تو ان کے فوجی افسران، کاروباری حضرات اور صحافیوں پر بھی پابندیاں عائد کی جاسکتی ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ یوکرین میں فوجی کاروائی کے بعد امریکہ اور برطانیہ سمیت متعدد مغربی ممالک نے روس کے اداروں، بینکوں، شخصیات اور کمپنیوں پر پابندیاں عائد کر دی تھیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved