خیبر پختونخواہ حکومت نے پشاور دھماکے کے شہداء کے لواحقین کیلئے فی کس 20 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔
معاون خصوصی اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے میڈیا پر بریفنگ دیتے ہوئےبتا یا کہ صوبائی حکومت نے کوچہ رسالدار میں ہونے والے خود کش دھماکہ میں شہداء کے لواحقین کیلئے 20 لاکھ روپے کی امدادی رقم کی منظوری دی ہے۔
پشاورمیں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے کا بینہ اجلاس کی صدارت کی جس میں حالیہ پشاورمیں ہونے والےدھماکے سےشہید افراد کے لواحقین کوفی کس 20 لاکھ روپےامدادی رقم دینےکا فیصلہ کیا گیا اوردھماکے میں شدید زخمی افراد کو 5لاکھ اور معمولی زخمی افراد کو 2 لاکھ فی کس دینے کا فیصلہ کیا گیا ۔
بیرسٹرمحمد علی سیف نے بتایا کہ کابینہ نے الپوری شانگلہ میں لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں جاں بحق 6 افراد کے لواحقین کو بھی فی کس 10 لاکھ روپے دینے کی منظوری دی ہے۔