نجی چینل کے شو میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید کا وزیراعظم عمران خان کے متعلق بیان سامنے آیا ہے۔
نجی چینل ہم نیوز کے پروگرام مہر بخاری کیساتھ میں اینکر پرسن مہر بخاری نے کہا کہ آرمی چیف کے دورہ لمز میں ایک طالبعلم نے آرمی چیف سے ملکی سیاست پر فوج کے کنٹرول کے متعلق سوال کیا، جس کے جواب میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ اگر آپ کو لگتا ہے کہ ملک میں چلا رہا ہوں، تو پھر آپ عمران خان کو نہیں جانتے۔
علاوہ ازیں مذکورہ شو میں اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی نے کہا کہ آصف زرداری کے پاس 172 سے بھی زیادہ نمبر ہیں، جو ہم نے دیکھا اور محسوس کیا، اس کے مطابق تو بڑے سرپرائز آنے والے ہیں ، ناتجربہ کاری کی وجہ سے ان کو سیکھنے دینے چاہیے تھا، ان کو ہر کام کرایا ملتا تھا ، وہ نقصان ہواہے ، سیکھنے کا موقع نہیں ملا ، نیچے اتاریں گے تو بچہ سیکھے گا، کیا ساری زندگی نیپیاں ہی بدلتے رہناہے ، ساڑھے تین سال نیپیاں بدلی گئی ہیں، اب مہنگائی کی وجہ سے نیپیاں بھی مہنگی ہو گئی ہیں ۔
اسٹیبلشمنٹ کی سیاست میں مداخلت کے متعلق چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ ہمیں کوئی کال نہیں آئی، وہ نیوٹرل ہو چکے ہیں۔