سیاسی مخالفین لوٹ مارکا پیسہ بچانے کیلئے تحریک چلارہے ہیں،مراد سعید

31  اکتوبر‬‮  2021

وفاقی وزیربرائے مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ سیاسی مخالفین کو عوام کی کوئی فکر نہیں، یہ صرف لوٹ مار کو تحفظ دوکی تحریک چلارہے ہیں، مہنگائی بین الاقوامی مسئلہ ہے، تحریک انصاف کی حکومت پر الزام لگانے والے شرم کریں۔
وفاقی وزیر مراد سعید نے صوابی میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے دنیا کی آنکھ میں آنکھ ڈال کر بات کرتے ہیں۔اور ناموس رسالتﷺ پر تمام عالمی فورمز پر بات کی ہے اور وزیر اعظم نے غریب اور تنخواہ دار طبقے کا سوچا ہے۔مراد سعید نے کہا کہ پنجاب کے بھی تمام شہریوں کو ہیلتھ کارڈ دیئے جائیں گے اور دسمبر تک پنجاب کے شہریوں کو ہیلتھ کارڈ مل جائیں گے۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا کہ جب ہشتگردی تھی تب ایزی لوڈ کی حکومت تھی اور ملاکنڈ کے لوگ بے گھر ہوئے تو صوابی کے عوام نے ہمیں اپنے گھر دیئے جس پر میں ان کا شکر گزار ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ سی پیک سے تجارت کے راستے کھلے ہیں،اچار پارٹیاں مہنگائی و چینی پر بات کرتی ہیں، شوگر ملز زرداریوں و شریفوں کی ہیں ،عوام سے محبت ہے تو چینی سستی کریں،آپ کو عوام سے نہیں اپنے بچوں کے مستقبل سے پیار ہے ،نوازشریف علاج کے لئے گئے مگر اب تک دوائی نہیں ملی۔ اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ شوگر ملز عمران خان کی نہیں شریفوں اور زرداری کی ہیں اور اگر انہیں عوام کا احساس ہے تواحتجاج نہ کریں بلکہ اپنی ملز سے چینی سستی کر دیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved