افغانستان نے نمیبیا کو 62 رنز سے شکست دیدی

31  اکتوبر‬‮  2021

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 12 اسٹیج کے گروپ 2 کے میچ میں افغانستان نے نمیبیا کو باآسانی 62 رنز سے شکست دے دی۔

دبئی میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے 27ویں میچ میں افغانستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹ کے نقصان پر 160 رنز بنائے جس کے جواب میں نمیبیا کی ٹیم 9 وکٹ کے نقصان پر 98 رنز ہی بناسکی۔ابوظبی میں کھیلے جارہے اس میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ICC (@icc)

افغانستان کی جانب سے محمد شہزاد نے 45 اور حضرت اللہ زازئی نے 33 رنزبنائے جب کہ محمد نبی نے ناقابل شکست 32 رنز اور اصغرافغان نے 31 رنزبنائے۔نمیبیا کی جانب سے جوبین نے 2 اور اسمت نے1 وکٹ حاصل کی ۔

نمیبیاکی جانب سے ڈیوڈ ویزے 26 رنزکے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے،جان نیکول نے 14 ، گیرہارڈ نے 12 اور وان لنگین نے 11 رنز بنائے۔افغانستان کی جانب سے نوین الحق اور حامد حسان نے 3 ،3 وکٹیں حاصل کیں جب کہ گلبدین نائب نے 2 اور راشد خان نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ICC (@icc)

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved