کل کے انٹرویو کے بعد چوہدری پرویز الٰہی کا وضاحتی بیان

16  مارچ‬‮  2022

اسپیکر پنجاب  اسمبلی و رہنماء مسلم لیگ ق چوہدری پرویز الٰہی نے گزشتہ روز کے انٹرویو کے بعد بیان جاری کیا ہے۔

اپنے بیان میں چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ ہم اتحادی ہیں اور الگ جماعت ہیں، جماعتوں کے اندر مختلف آراء ہوتی ہیں اور فیصلے باہمی مشاورت سے کئے جاتے ہیں۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان ایماندار ہیں، اور ان کی نیت بھی اچھی ہے، ہم نے حکومت چھوڑی ہے اور نہ ہی اپوزیشن کو جوائن کیا ہے۔حکومت کا حصہ ہیں اور ہر مشکل وقت میں حکومت کا ساتھ دیا ہے،  عوامی مسائل کی نشاندہی آج نہیں کی پہلے دن سے کر رہے ہیں۔

چوہدری پرویز الٰہی کا مزید کہنا تھا  کہ اتحادیوں کے ساتھ مشاورت سے چلا جائے تو اس میں حکومت کا اپنا ہی فائدہ ہے۔

یاد رہے کہ نجی چینل کیساتھ انٹرویو میں چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ اتحادیوں کا جھکاو اپوزیشن کی طرف ہے، آصف زرداری کیساتھ ملاقاتوں میں جو محسوس کیا، اس کے مطابق ان کے پاس 172 سے کہیں زیادہ نمبرز ہیں، بہت بڑے سرپرائز ہونے والے ہیں۔مزید کہا کہ ناتجربہ کاری کی وجہ سے ان کو سیکھنے دینے چاہیے تھا، ان کو ہر کام کرایا ملتا تھا ، وہ نقصان ہواہے ، سیکھنے کا موقع نہیں ملا ، نیچے اتاریں گے تو بچہ سیکھے گا، کیا ساری زندگی نیپیاں ہی بدلتے رہناہے ، ساڑھے تین سال نیپیاں بدلی گئی ہیں، اب مہنگائی کی وجہ سے نیپیاں بھی مہنگی ہو گئی ہیں ۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved