اپوزیشن جماعت کے اہم رکن اسمبلی نے تحریک عدم اعتماد میں ووٹ کیلئے حکومت کے اراکین اسمبلی کو خریدنے کا اعتراف کیا ہے۔
نجی ٹی وی کے شو میں مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی میاں جاوید لطیف نے کہا کہ ہم تحریک عدم اعتماد کا کامیاب بنانے اور حکومت کو آئینی طریقے سے گرانے کیلئے ہارس ٹریڈنگ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن چوری کر کے یہ حکومت مسلط کی گئی، ہم اس سے کم جرم کر رہے ہیں۔
جاوید لطیف کے اس کھلے اعتراف جرم کے بعد کہ عدم اعتماد کو کامیاب بنانے کیلئے مسلم لیگ نون ہارس ٹریڈنگ کر رہی ہے اصولی طور پر الیکشن کمیشن کو مسلم لیگ کو نوٹس جاری کرنا چاہئےاور وضاحت طلب کرنی چاہئیے لیکن الیکشن کمیشن کو نون کی نظر لگ گئ ہے اور انھیں صرف تحریک انصاف نظر آرہی ہے pic.twitter.com/Oku52tc8T5
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) March 16, 2022
لیگی رکن اسمبلی کی جانب سے ہارس ٹریڈنگ کے اعتراف پر وفاقی وزیر اطلاعات نے مسلم لیگ ن کو نوٹس جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے ٹوئٹر پر میاں جاوید لطیف کی اعترافی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ جاوید لطیف کے اس کھلے اعتراف جرم کے بعد کہ عدم اعتماد کو کامیاب بنانے کیلئے مسلم لیگ ن ہارس ٹریڈنگ کر رہی ہے، اصولی طور پر الیکشن کمیشن کو مسلم لیگ کو نوٹس جاری کرنا چاہئےاور وضاحت طلب کرنی چاہیے، لیکن الیکشن کمیشن کو نون کی نظر لگ گئی ہے اور انہیں صرف تحریک انصاف نظر آرہی ہے۔