آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی نائجیرین وزیر دفاع سے ملاقات خطے کے امن کے لیے نائجیریا کے کردارکوسراہا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے نائجیریا کے وزیردفاع میجر جنرل بشیرصالح نے ملاقات کی جس میں دوطرفہ دفاعی تعاون اور خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا کہ نائجیریا براعظم افریقہ کا اہم ملک ہے، خطے کے امن کے لیے نائجیریا کے کردار کو سراہتے ہیں۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ نائجیریا کے وزیردفاع میجر جنرل بشیرصالحی نے خطے کے امن واستحکام کے لیے پاکستان کے کردارکو سراہا اور پاکستان کے ساتھ ہرسطح پر سفارتی تعاون کی بہتری کے لیے کردارادا کرنے کا عزم کیا۔
آرمی چیف سے نائجیریا کے وزیر دفاع کی ملاقات
16
مارچ 2022
