بھارت کا نیوزی لینڈ کو فتح کیلئے 111 رنز کا ہدف

31  اکتوبر‬‮  2021

دبئی میں کھیلے جارہے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے اہم معرکے میں بھارتی بیٹنگ لائن مشکلات کا شکار رہی۔
اس سے قبل نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیت کر پہلے بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ ایشان کشان اور کے ایل راہل نے اننگز کا آغاز کیا، کشان 4 اور راہل 18 رنز بنانے کے بعد آؤٹ کپتان ویرات کوہلی 9 اور روہت شرما 14 رنز بناکر پویلین واپس لوٹے۔ رشبھ پانٹ 12 اور ہاردک پانڈیا 23 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹرینٹ بولٹ اور ایش سوڈھی نے 2،2 جب کہ ٹم ساؤتھی اور ایڈم ملنے نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔بھارت کی جانب سے ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں، سوریا کمار یادو کی جگہ ایشان کشان اور بھینشور کمار کی جگہ شردل ٹھاکر کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
واضح رہے پاکستان، بھارت اور نیوزی لینڈ کو شکست دے چکا ہے جس کے بعد آج کا میچ انتہائی اہمیت کا حامل ہے کیوں کہ جیتنے والی ٹیم کے لیے سیمی فائنل میں پہنچنے کی راہ ہموار ہوجائے گی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved