تحریک عدم اعتماد پر ایم کیو ایم نے حکومت کو کیا جواب دیا، کل کی ملاقات کی اندرونی کہانی

16  مارچ‬‮  2022

تحریک عدم اعتماد پر حکومت کا ساتھ دینے کیلئے حکومتی وفد کی ایم کیو ایم قیادت سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی ہے۔

گزشتہ روز حکومتی وفد کی ایم کیو ایم قیادت سے پارلیمنٹ لاجز میں ملاقات ہوئی، جس میں تحریک انصاف کے وفد میں گورنر سندھ عمران اسماعیل، علی زیدی، اسد عمر جب کہ ایم کیو ایم  کے وفد میں ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، امین الحق، عامر خان، خواجہ اظہار اور جاوید حنیف شامل تھے۔

ملاقات میں میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق تحریک عدم اعتماد کے متعلق گفتگو میں جب حکومتی وفد نے ایم کیو ایم سے ان کے حتمی فیصلے کے بارے میں جاننا چاہا، تو ایم کیو ایم کی جانب سے انہیں کوئی واضح جواب نہ مل سکا۔ تحریک عدم اعتماد میں تعاون کےمتعلق ایم کیو ایم کا کہنا تھا کہ ابھی اس پر مشاورت جاری ہے، تاحال کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ ایم کیو ایم قیادت کا کہنا تھا کہ ہماری پارٹی جمہوریت کی بالادستی پہ یقین رکھتی ہے، جمہوریت کے منافی نہ تو کوئی فیصلہ قبول کریں گے، اور نہ ہی اس کا ساتھ دیں گے۔

یاد رہے کہ وزیراعظم کے ایم کیو ایم کے عارضی مرکز بہادرآباد کے دورے کے بعد پی ٹی آئی کی ایم کیو ایم کیساتھ وفود کی سطح پر ہونے والی یہ دوسری ملاقات ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved