آرمی چیف سے بحرین کے کمانڈر نیشنل گارڈ جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ بن سلمان کی ملاقات

16  مارچ‬‮  2022

بحرین کے کمانڈرنیشنل گارڈ جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ بن سلمان آل خلیفہ نے بدھ کوراولپنڈی میں جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔

تفصیلات کے مطابق ملاقات کےدوران باہمی دلچسپی کے امور،علاقائی سلامتی کی صورتحال اور دونوں افواج کے درمیان پیشہ وارانہ تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پرآرمی چیف نے کہا کہ پاکستان بحرین کے ساتھ اپنے مضبوط سفارتی، اقتصادی اور دفاعی تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

دونوں اطراف نے خطے میں امن و سلامتی کے لیے کوششوں سمیت دوطرفہ تعاون کو مزید بڑھانے کی خواہش کا اعادہ کیا۔

معززمہمان نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کا اعتراف کیا اورمختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے افغان صورتحال میں پاکستان کے کرداراور کامیاب بارڈر مینجمنٹ کو بھی سراہا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved