قائد حزب اختلاف میاں محمد شہباز شریف نے پانچ سال کیلئے مائنس عمران خان فارمولہ پیش کر دیا ہے۔
نجی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق صدر مسلم لیگ (ن) میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہمیں پانچ سال کیلئے قومی حکومت بنانی چاہیے، جس میں پی ٹی آئی شامل نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ وہ قومی حکومت پانچ سال سر جوڑ کر ملک کی خدمت کرے، تاکہ ملکی مسائل کو حل کیا جا سکے۔
اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ اس قومی حکومت کے قیام کیلئے ہمارا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں۔
یاد رہے کہ اپوزیشن اور حکومت کی اتحادی جماعتوں میں صرف مسلم لیگ (ن) تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد نئے انتخابات کی حامی ہے، جبکہ دیگر تمام جماعتیں پارلیمنٹ کی آئینی مدت پوری کرنے کی حامی ہیں۔