وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز نے کہا ہے کہ اپوزیشن کا اتحاد خطرہ میں ہے۔
اسلام آ باد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز نے کہا ہے کہ اپوزیشن نے اپنے ممبران کولاجزمیں محصورکر دیا ہے،وزیراعظم کا استعفی اپوزیشن کی بھول ہے، عمران خان پریشرمیں آکر عثمان بزدارکو کسی صورت تبدیل نہیں کرینگے۔
وفاقی وزیر نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ زرداری کے ممبران پھسل رہے ہیں جبھی خط لکھا ہے۔ پیپلز پارٹی اور( ن) لیگ کے بعض ممبران نے شکایت کی ہے، ان کے ساتھ جو سلوک کر رہے ہیں وہ اسے توہین سمجھتے ہیں،ایک سوال کے جواب میں شبلی فراز نے یہ بھی کہا کہ بعض ممبران سمجھتے ہیں ان کی جماعتیں ان پر شک کر رہی ہیں، ابھی تو 10 دن باقی ہیں دیکھیں ان کے ساتھ کیا ہوتا ہے۔ اتحادی مشکل وقت میں مشکل میں نہ ساتھ نا چھوڑیں۔