راولپنڈی ضلعی انتظامیہ نے 22 مارچ کو بھی تعطیل کا اعلان کر دیا

16  مارچ‬‮  2022

راولپنڈی ضلعی انتطامیہ  کا  22 مارچ کو بھی عام تعطیل کا  نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔

راولپنڈی کی تحصیل اورکنٹونمنٹس کی حدودمیں چھٹی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ او آئی سی کانفرنس کی وجہ سے چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق 22مارچ کو تعلیمی اداروں کےساتھ دیگرادارے بھی بند رہیں گے۔

خیال رہے کہ 23 مارچ کو یوم پاکستان پر بھی ملک بھر میں عام تعطیل ہوگی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved