ملک کی پہلی قومی سلامتی پالیسی کے عوامی ورژن کا اردو ترجمہ ویب سائٹ پر جاری کر دیا گیا

16  مارچ‬‮  2022

حکومت نے ملک کی پہلی قومی سلامتی پالیسی کے عوامی ورژن کا اردو ترجمہ ویب سائٹ  پر جاری کر دیا ہے۔

ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں وزیر اعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف نے کہا کہ مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ قومی سلامتی پالیسی کے عوامی ورژن کا اردو ترجمہ اور اس کا خلاصہ اب ہماری ویب سائٹ پر جاری کر دیا گیا ہے۔

پالیسی کا اردو ترجمہ اور خلاصہ اب ویب سائٹ https://nsd.gov.pk پر دستیاب ہے۔

ویب سائٹ پر اردو اور انگریزی زبان میں قومی سلامتی پالیسی کا ترجمہ اور خلاصہ موجود ہے۔

یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے قومی سلامتی کے عوامی ورژن کا اجراء 14 جنوری 2022ء کو کیا تھا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved