وزیراعظم عمران خان کا سوات میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اگر وہ مزید کچھ دیر رہ گئےتوان کے ساتھ کیا کریں گیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا سوات میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اگر وہ مزید کچھ دیر رہ گئےتو یہ سب جیلوں میں جائیں گے،اُنہوں نے کہا کہ تین چوہے شکار کرنے نکلے ہیں جبکہ وہ تینوں کا شکار کرکے دکھائیں گے، ضمیر خریدنے کیلئے سندھ ہاؤس میں نوٹوں کی بوریاں لے کر بیٹھے ہیں، بے شرمی سے ہمارے ایم این ایز کو خریدنے آئے ہیں، الیکشن کمیشن کے سامنے ہارس ٹریڈنگ ہو رہی ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ ان پر یہودی لابی کا الزام لگایا گیا، اُنہوں نے وہ کام کر دکھایا جو دوسرے تیس سال میں نہیں کر سکے، امریکا کے غلاموں کے خلاف کھڑے ہیں، آٓنے والے دنوں میں فیصلہ ہوگا کہ کیسا پاکستان بنے گا۔
اُن کا کہنا تھا کہ اپوزیشن نے فیصلہ کیا ہے یہ کامیاب ہوئے تو نیب ختم کریں گے، شوباز مغرب کو دکھانے کیلئے سوٹ پہنتا ہے، پیسے کا پوچھو تو کمر میں درد نکل آتا ہے، کبھی وکیل بھاگ جاتا ہے، فضل الرحمٰن نے تیس سال سے دین کے نام پر سیاست کی۔
عمران خان نے کہا کہ جو پیسے کی پوجا کرتے ہیں ان کی امریکی صدر کے سامنے کانپیں ٹانگیں گی، امریکی صدر ہو یا کوئی اور، عمران خان آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرتا ہے، شیروں کی قوم جس کا سردار نوازشریف جیسا گیدڑ ہو وہ ہار جائے گی۔