انتخابات میں مودی کی جیت میں فیس بک کا کردار بے نقاب

16  مارچ‬‮  2022

سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک نے بھارت میں ہونے والے حالیہ ریاستی انتخابات میں بھی مودی کی جماعت بی جے پی کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔

تفصیلات کے مطابق عالمی ادارےکی رپوٹ کے مطابق مقامی کمپنی دی رپورٹر کلیکٹو نے انکشاف کیا ہے کہ بھارت میں ہونے والے ریاستی الیکشن میں فیس بک تمام جماعتوں کی نسبت مودی کی جماعت بی جے پی کو سب سے سستے اشتہارات دیئے۔

دی رپورٹر کلیکٹو اور ایڈ واچ نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ گزشتہ 22 ماہ کے دوران بھارت میں ہونے والے 10 انتخابات کے دوران فیس بک پر اشتہارات کے ڈیٹا کا جائزہ لیا گیا جس میں 10 میں سے 9 الیکشن کے دوران بی جے پی کو سب سے کم ریٹ پر اشتہارات دینے کا انکشاف ہوا۔

رپورٹ کے مطابق فیس بک نے بی جے پی کے امیدواروں کے اشتہارات دس لاکھ بار دکھانے کے 41 ہزار 844 روپے چارج کیے جب کہ کانگریس اور دیگر حزب مخالف کی جماعتوں سے کئی گنا زیادہ قیمت لی۔

آج اسمبلی میں بھی اپوزیشن لیڈر سونیا گاندھی نے اپنی تقریر میں فیس بک کے اس دہرے معیار کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سیاست کو سیاست رہنے دیا جائے اور حکومت دیگر ہتھیکنڈوں کے بجائے پرفارمنس سے الیکشن جیتیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved