طاقتور زلزلہ کے بعد سونامی کی وارننگ جاری، شدت7.3ریکارڈ

16  مارچ‬‮  2022

جاپان کے مشرقی علاقے میں 7.3 شدت کا زلزلہ آیا ہے جس کے بعد سونامی کی وارننگ جاری کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق جاپان میں طاقتور زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ جاری کر دی گئی ،جاپان کے مشرقی علاقوں میں زلزلے کی 7.3 ریکٹر سکیل پر شدت ریکارڈ کی گئی ،طاقتور زلزلے کے بعد ایک میٹر تک بلند لہریں پیدا ہونے کے باعث سونامی کی وارننگ جاری کر دی گئی ۔

رپورٹ کے مطابق زلزلے کا مرکز فوکو شیما کے قریب سمندر میں 60 کلو میٹر کی گہرائی میں تھا ،زلزلے کے جھٹکے ٹوکیو، ایباراکی چیبا اور سائیتاما تک محسوس کیے گئے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ہزاروں گھروں کی بجلی معطل ہوگئی اور لوگ خوف و ہراس کے عالم میں سڑکوں پر نکل آئے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved