حکومتی وزیر نے قبل ازوقت انتخابات اور تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے بڑا دعویٰ کر دیا۔
پنجاب کے وزیر جیل خانہ جات فیاض چوہان نے قبل از وقت انتخابات کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ انتخابات مقررہ وقت سے دو سے چار ماہ قبل ہو سکتے ہیں ۔
پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات مقررہ وقت سے دو سے چار ماہ قبل ہو سکتے ہیں۔اپوزیشن جماعتوں کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کی ہنڈیا بیچ چوراہے پر پھوٹے گی، تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ سے قبل ہی ایک بڑی پارٹی اپوزیشن سے نکل جائے گی۔
صوبائی وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلی ٰپنجاب عثمان بزدار عوام کی خدمت کا سفر جاری رکھیں گے۔