ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت کی مسلسل دو ناکامیوں کے بعد جہاں سیمی فائنل میں اس کی رسائی مشکل ہو گئی ہے وہیں بھارت میں ناکامیوں کا ملبہ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) پر ڈالا جا رہا ہے، دوسری جانب بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے کیویز سے اپنی شکست کی وجہ ٹیم کی اندرونی کیفیت کو ٹھہرایا۔
ویرات کوہلی نے نیوزی لینڈ کیخلاف ناقص کاکردگی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ان کی ٹیم اچھا نہیں کھیلی، بیٹنگ اور بولنگ میں اچھا کھیل پیش نہیں کیا۔ نیوزی لینڈ کے خلاف آٹھ وکٹوں سے شکست کے بعد بھارتی ٹی وی چینل پر ٹیم کی ناکامی کا موضوعِ زیر بحث ہے جب کہ سابق بھارتی کرکٹرز بھی ٹیم کی کارکردگی پر تنقید کر رہے ہیں۔سابق بھارتی اوپنر ورندر سہواگ نے نیوزی لینڈ کے خلاف شکست پر اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ بھارتی ٹیم نے بہت مایوس اور نیوزی لینڈ نےحیران کیا۔انہوں نے بھارتی کھلاڑیوں کے شارٹس کھیلنے کو غلط قرار دیا اور کہا کہ کھلاڑیوں کے شارٹس کا انتخاب درست نہیں تھا اور ان کا انداز بھی اچھا نہیں تھا۔ ٹیم کو سنجیدہ انداز میں نگرانی کی ضرورت ہے۔
Very disappointing from India. NZ were amazing. India’s body language wasn’t great, poor shot selection & like few times in the past, New Zealand have virtually ensured we won’t make it to the next stage. This one will hurt India & time for some serious introspection #IndvsNZ
— Virender Sehwag (@virendersehwag) October 31, 2021
ٹوئٹر پر بھارت کے کھلاڑی کپل دیو کا ایک پروگرام کے دوران کا کلپ شیئر کیا گیا جس میں وہ کہہ رہے تھے کہ کسی بھی کھلاڑی کی کارکردگی ایسی نہیں تھی جس پر ناز کیا جاتا۔انہوں نے کہا کہ آئی پی ایل کھیلنے کے بعد آپ دو میچز اس طرح کھیلیں تو جتنی بھی تنقید کی جائے وہ کم ہے۔ کسی بھی طرف سے ایسا نہیں لگا کہ یہ ورلڈ چیمپئن ٹیم لگتی ہے یا ہم اس کا دعویٰ کر سکتے ہیں۔
Legend Indian cricketer spoke against the today performance of #indian team.
@kamipdev#Mauka_Mauka #BanIPL #IndiaVsNewZealand #harbhajansingh #HardikPandya #T20WorldCup21 pic.twitter.com/vYVAaN4hm6— FASEEH HAIDER (@FASEEHH97796314) October 31, 2021
سابق بھارتی کرکٹرز جہاں ٹیم کی کارکردگی سے مایوس ہیں وہیں بھارتی شائقینِ کرکٹ ایونٹ کے ابتدائی دو میچز میں ناکامی کا غصہ آئی پی ایل پر نکال رہے ہیں۔اس وقت بھارت میں آئی پی ایل پر پابندی لگانے کا ہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈ کر رہا ہے۔
Meanwhile other teams lining up to play against India to win and to increase their NRR 💥#BanIPL #Mauka_Mauka #harbhajansingh #Shame
Congratulations India pic.twitter.com/G16PRNwvWk— Shomail Jaffri (@shom47960) October 31, 2021
کھلاڑی یہ بھی کہہ رہے ہیں آئی پی ایل کا ایک روشن پہلو یہ ہے کہ اس سے بھارت کے لیے نیا ٹیلنٹ ملتا ہے لیکن اس کا تاریک پہلو یہ ہے کہ کھلاڑی یہ نہیں جانتے کہ دباؤ کا مقابلہ کس طرح کرنا ہے۔ کھلاڑی اپنی ذمے داریوں کو نہیں سمجھتے۔
#BanIPL all waekness of Indian players share to foreign players. pic.twitter.com/Rm2MphEanr
— Surya (@Surya53464129) October 31, 2021