آسٹریلیاکرکٹ ٹیم کو سخت تنقید کی سامنا ،سابق آسٹریلوی کپتان کا بیان سامنے آگیا

17  مارچ‬‮  2022

آسٹریلوی میڈیا سمیت سابق کپتان نے پاک آسٹریلیا ٹیسٹ ڈرا ہونے پر پیٹ کمنز پرسوالات اٹھادیے۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی میڈیا کی طرف سے  کپتان پیٹ کمنزپرتنقید کی گئی  کہ پاکستان نے 170 اوورز سے زیادہ کھیلے اور میچ کا ڈراہونا پاکستان ٹیم کے لیے جیت کے مترادف  ہے، کپتان پیٹ کمنزکو کچھ بہتر حکمت عملی کا مظاہرہ کرنا چاہیے تھا۔

آسٹریلوی میڈیا نے کہا کہ پاک آسٹریلیا ٹسٹ  میچ میں  کپتان پیٹ کمنزکو اب سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑے گا کیونکہ  پاکستان کو آؤٹ کرنے کےلیے چوتھے اور پانچویں دن میں بہت وقت تھا مگر آسٹریلیا  ٹیم نے نےکیچزڈراپ کیے جب کہ اسٹیو اسمتھ اورعثمان خواجہ نےچانس مس کیے۔

دوسری  جانب سابق آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک کاکہنا تھا کہ آسٹریلیا کے پاس پاکستان کو آؤٹ کرنے کے لیے بہت اوورز تھے، چانس مس کرنے  اور کیچز ڈراپ کرنے پر  نہائت  مایوسی کا سامنا کرنا پڑا ۔

مائیکل کلارک نے کہا کہ کیا پاکستان کو فالو آن نہیں کرنا چاہیے تھا؟ آسٹریلیا کو یہ ٹیسٹ میچ ہرصورت میں جیتنا چاہیے تھا، موجودہ صورتحال پر کپتان کو کئی سوالات اور تنقید کا سامنا رہے گا ۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا نے کراچی ٹیسٹ کے چوتھے روز  قومی ٹیم کو 506 رنز کا ہدف دیاتھا لیکن بابراعظم، عبداللہ شفیق اور محمد  رضوان کی شاندار کارکردگی کی بدولت پاکستان  ٹیم ٹیسٹ ڈرا کرنے میں کامیاب ہوگئی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved