اپوزیشن سے روابط رکھنے والے ایم این ایز کی رپوٹ وزیر اعظم کو پیش

17  مارچ‬‮  2022

اپوزیشن سے پینگیں بڑھانے والے مرد اور خواتین ایم این ایز کی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کردی گئی۔

اپوزیشن کی جانب سے حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان کو اہم تفصیلات پیش کردی گئی ہیں، جس میں  قومی اسمبلی کے تمام ارکان خصوصاً پی ٹی آئی ممبران کے حوالے سے مفصل تفصیلات پیش کی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کو پیش کی گئی رپورٹ میں تحریک انصاف کے ایک درجن کے قریب ارکان قومی اسمبلی کی اپوزیشن کے ساتھ جھکاؤ اور معاملات طے کرنے کی تفصیلات بھی شامل ہیں، اور بتایا گیا ہے کہ جن حکومتی ارکان نے اپوزیشن سے پینگیں بڑھائیں ان میں مردوں کے ساتھ خواتین ایم این ایز بھی شامل ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ان میں سے کچھ ایسے ممبران اسمبلی اپوزیشن کے ساتھ مل گئے ہیں جو پہلی بار ایوان میں آئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی کے ہاؤس ان آرڈر کرنے کے مشورے پر بھی سنجیدہ غور شروع کردیا گیا ہے، جب کہ ناراض ارکان سے حکومتی اعلی سطح پر بھی رابطے کئے جارہے ہیں، اور ناراض سے حکومت کی جانب سے گلہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ آپ نے اپنا سیاسی کیریئر داؤ پر لگا دیا، لوگ بھی معاف نہیں کریں گے۔ جب کہ ناراض ارکان کی جانب سے جواب دیا گیا ہے کہ ایسا کچھ نہ ہوگا لوگ جلد بھول جاتے ہیں، آئندہ کی صورتحال دیکھ کر فیصلہ کیا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved