متنازع بیان پر پارٹی نے میاں جاوید لطیف کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا

18  ستمبر‬‮  2021

مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے رکن قومی اسمبلی میاں جاوید لطیف کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے 7 دن میں جواب طلب کر لیا۔نوٹس میں موقف اپنایا گیا کہ آپ کا پارٹی قیادت کے متعلق ٹی وی چینل پر بیان پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی ہے، پارٹی نے جمہوریت کیلئے مرکزی کردار ادا کیااور تمام تر سازشوں کے باوجود پارٹی متحد ہے۔ پارٹی کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ناقابل قبول ہے، متنازع بیان پر اپنی پوزیشن واضح کریں۔

پارٹی کے صوبائی صدر رانا ثنااللہ کا موقف

پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ اگر کوئی بھی اسائنمنٹ پر ہو تو وہ پارٹی میں نہیں رہ سکتا۔ سیاست میں باتیں اوپر نیچے ہو جاتی ہیں، میاں جاوید صاحب نے جو بات ضابطہ اخلاق سے ہٹ کر کی ہے انہیں اسکی وضاحت دینی چاہیے۔ میاں جاوید لطیف باعزت طریقے سے نوٹس وصول کریں اور اس کا جواب دیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved