بلاول سے مختلف سوالات کے ساتھ ساتھ ان کی ناپسند عادت سے متعلق سوال کیا جس پر بلاول کا کہنا تھا کہ مجھے اپنی سب سے بری عادت یہی لگتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ان دنوں سیاست میں خاصے سر گرم ہیں کہیں بلاول سیاسی جلسوں میں شریک ہیں تو کہیں تحریک عدم اعتماد کے لیے اراکین پارلیمنٹ سے ملاقاتوں میں پیش پیش نظر آتے ہیں۔
سوشل میڈیا پر بلاول بھٹو کا نجی ٹی وی کو دیا گیا ایک سامنے آیا ہے جس میں انہیں اپنی ناپسند عادت سے متعلق بات کرتے دیکھا گیا۔
دوران انٹرویو میزبان نے بلاول سے مختلف سوالات کے ساتھ ساتھ ان کی ناپسند عادت سے متعلق سوال کیا جس پر بلاول کا کہنا تھا کہ مجھے اپنی سب سے بری عادت یہی لگتی ہے کہ میں نوجوان ہوں، تو میں تھوڑا جذباتی ہوں ۔
انہوں نے مزید کہا کہ سیاست کے لیے ضروری ہے کہ آپ جذبات اور سیاست کو علیحدہ علیحدہ رکھیں اور میرا خیال ہے کہ میں نے اب تک اس پر بہت کام بھی کیا ہے۔