قومی اسمبلی اجلاس کب بلایا جائے گا ؟وزیر اعظم نے فیصلہ کر لیا

17  مارچ‬‮  2022

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے پر اتفاق ہو گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس کے شرکا کو قومی اسمبلی اجلاس اور تحریک عدم اعتماد کے قانونی پہلوؤں پر بریفنگ دی گئی،قانونی ٹیم نے قومی اسمبلی اجلاس بلانے سے متعلق بریفنگ دی جس کے بعد شرکاء کی جانب سے قومی اسمبلی کا اجلاس 21 مارچ کو بلانے پر اتفاق کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق شرکاء نے ارکان کی حاضری کا پتا چلانے کے لیے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بلانے کی تجویز دی، کچھ ارکان کے لاپتہ ہونے کے بارے میں پتا چلا ہے، اس طرح ان کے نام سامنے آ جائیں گے،وزیراعظم نے منخرف ارکان کو راضی کرنے کا ٹاسک پرویز خٹک اور شاہ محمود قریشی کو دے دیا ہے،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سندھ ہاؤس کو ہارس ٹریڈنگ کی آماجگاہ نہیں بننے دیں گے، اس حوالے سے متعلقہ اداروں کو کارروائی کے لیے قانونی پہلوؤں کا جائزہ لینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ کون سے ارکان ممکنہ طور پر کسٹڈی میں ہو سکتے ہیں، شرکاء کو اس حوالے سے تفصیل حاصل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، اجلاس کے شرکاء نے حتمی فیصلے کا اختیار وزیراعظم عمران خان کو دے دیا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved