پی ٹی آئی کے ارکان نے مطالبہ کیا ہے کہ سندھ ہاؤس اسلام آباد میں 25 سے 28 مارچ تک رہائش کا بندوبست کیا جائے۔
تفصیلات کے مطابق تحریکِ انصاف کے پارلیمانی لیڈر خرم شیر زمان نے سیکریٹری سندھ اسمبلی کو خط لکھ دیا ہے، جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ اسلام آباد جانے والے اراکینِ سندھ اسمبلی سندھ ہاؤس میں رہائش کرتے رہے ہیں، ہمارے ایم پی ایز بھی اسلام آباد روانہ ہورہے ہیں، لہذاٰ ہمارے ایم پی ایز کے لئے سندھ ہاؤس اسلام آباد میں 25 سے 28 مارچ تک رہائش کا بندوبست کیا جائے۔
خط میں کہا گیا ہے کہ سندھ ہاؤس میں عدم اعتماد پر ووٹ دینے والے ایم این ایز رہائش پذیر ہیں، سندھ ہاؤس اسلام آباد میں ہمارے ایم پی ایز کو رہائش دیں۔